vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ میں مسلمانوں کا رمضان، خوف اور نفرت انگیز بیانات کے سائے میں

0

امریکہ میں رمضان المبارک کے دوران مسلم کمیونٹی ایک مشکل ماحول میں مذہبی فرائض ادا کر رہی ہے۔ امیگریشن کے خلاف سخت کارروائیوں، اسلام مخالف بیانات اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث کئی مسلم خاندان خوف اور بے یقینی کا سامنا کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق نیوجرسی کے شہر پیٹرسن، جہاں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ امیگریشن چھاپوں کے خوف سے بہت سے لوگ رمضان کی اجتماعی روایات جیسے افطار اجتماعات اور مساجد میں بڑی تعداد میں حاضری سے گریز کر رہے ہیں۔ کمیونٹی رہنماؤں کے مطابق اس صورت حال نے مسلمانوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔اسی طرح ریاست مینیسوٹا میں بھی امیگریشن کارروائیوں کے باعث معاشی اور سماجی دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔ کئی اسلامی مراکز نے بڑے افطار اجتماعات منسوخ کر دیے ہیں کیونکہ کمیونٹی کے کاروبار متاثر ہونے کے باعث مالی معاونت کم ہو گئی ہے۔ اس کے باوجود مذہبی رہنما کہتے ہیں کہ لوگ عبادت، دعا اور خیرات کے ذریعے رمضان کی روح کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ادھر امریکی سیاست میں بھی اسلام مخالف بیانات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس پر مسلم رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم کمیونٹی رہنما کہتے ہیں کہ مشکلات کے باوجود مسلمان رمضان کے دوران ایک دوسرے کی مدد، عبادت اور اتحاد کے ذریعے حوصلہ برقرار رکھے ہوئے ہیں اور امن کی دعا کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.