vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں پاور تنظیم کی نئی قیادت کا اعلان

0

خواتین کی بااختیار اور سماجی بہبود کے لیے سرگرم تنظیم پیپل آرگنائزیشن  فار ویلفئیر ایکئولٹی اینڈ ریفارمز نے اپنی نئی ٹیم کا اعلان کیا ہے، جو خدمت، اتحاد، اور کمیونٹی کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ تنظیم کے مطابق، اس ٹیم کے ارکان  کمیونٹی کی فلاح کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمایاں شخصیات پر مشتمل  تنظیم پاور نے اپنی نئی قیادت اور ایگزیکٹو ٹیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالےسے لانگ  آئی لینڈ میں منعقدہ  تقریبِ حلف برداری کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔تقریب  میں تنظیم کے عہدیداران، معزز مہمانوں، سماجی شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض  عون نقوی نے انجام دیے۔ تنظیم کے عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ  باہمی اتحاد، بلاتفریق  خدمت اور مثبت تبدیلی کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔اعلامیہ کے مطابق تنظیم کے چیئرمین اعجاز بخاری اسٹریٹجک رہنمائی اور نگرانی فراہم کریں گے ۔ عمران اگراء کو صدر، عبدالرحمٰن کو سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔نائب صدور  میں ساجد، ہمایوں صفدر قریشی اور منطقہ شاہ  شامل ہیں جبکہ  نیئر عباس بطور ایگزیکٹو ممبراور ڈاکٹر فراز بطور مشیر پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کریں گے۔ پاور بانی  کی طاہرہ دین نے اس بار  جنرل سیکرٹری  کا عہدہ لیا ہے  جبکہ وجیہہ سید جوائنٹ سیکرٹری اور حبا دین بطور فنانس سیکرٹری کی زمہ داریاں انجام دیں گی۔تنظیم کے دیگر انتظامی امور میں  عظمیٰ رحمان بطور پروگرام کوآرڈینیٹر ،اقراء فنڈ ریزنگ کوآرڈینیٹر ،مریم جلیل کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر ، فوزیہ گوندل  بطور پروجیکٹ مینیجر شامل ہیں۔آسمہ نوزی کمیونٹی ایونٹس کے انعقاد کی ذمہ دار ہوں گی۔ ڈاکٹر ناہید خان سماجی خدمت اور انسانی حقوق کے شعبے کی قیادت کریں گی، جبکہ سمن بطور مشیر اور زاہدہ عمران پولیٹیکل ونگ کے امور انجام دیں گی۔مقررین نے پاور کی خدمات کو سراہا اور مزید کامیابی کے لیے  نیک خواہشات کا اظہارکیا۔تقریب میں آئندہ سال کے منصوبوں، کمیونٹی پروگرامز اور فلاحی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.