vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں دو سالہ بچوں کے لیے مفت نگہداشت کا بڑا اعلان

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے اپنی انتخابی مہم کے اہم وعدے پر عمل کرتے ہوئے دو سالہ بچوں کے لیے مفت نگہداشت پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ 

نیویارک میئر کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری خبر کے مطابق ستمبر سے شہر کے چار علاقوں میں دو ہزار مفت نشستیں فراہم کی جائیں گی، جس سے ہزاروں والدین کو مالی ریلیف ملے گا۔ابتدائی مرحلے میں مین ہیٹن کے ضلع چھ، برونکس کے ضلع دس، بروکلین کے اضلاع اٹھارہ اور تیئیس، جبکہ کوئنز کے ضلع ستائیس کو شامل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ان علاقوں کا انتخاب بچوں کی نگہداشت کی ضرورت اور معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔کیتھی ہوکل نے اس منصوبے کے لیے پہلے سال تہتر ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منصوبے کو بتدریج وسعت دے کر دو ہزار ستائیس تک بارہ ہزار بچوں تک پہنچایا جائے گا، جبکہ آئندہ برسوں میں اسے پورے شہر تک پھیلانے کا ہدف ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک میں بچوں کی سالانہ نگہداشت پر چھبیس ہزار ڈالر تک خرچ آتا ہے، جس کے باعث کئی خاندان شہر چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ اس اقدام کو خاندانوں کے لیے معاشی سہولت اور شہر میں قیام کو ممکن بنانے کی بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ نیویارک شہر انتظامیہ کے مطابق یہ صرف آغاز ہے اور مزید اقدامات بھی متوقع ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.