اسلام آباد: ایران پر حملے اور ایرانی رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای ک ایک میزائل حملے میں قتل کے خلاف ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے بعد گلگت اسکردومیں آئندہ تین روز کے لیے کرفیو نافذ کر کےفوج کو طلب کر لیا گیا ہے
اتوار کی علی الصبح ایران کی جانب سے سید علی خامنہ ای کے قتل کی تصدیق کے بعد گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر احتجاجی جلسوں اور پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا مظاہرین نے اقوام متحدہ کے دفتر،ایس پی پولیس کی رہائش گاہ ، ایک آئی ٹی دفتر اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے دفتر کو نذر آتش کر دیا۔ گلگت حکام کے مطابق ہنگامہ آرائی میں پانچ افراد کی ہلاک ہوئے تاہم مقامی شیعہ تنظیموں کے مطابق سات افراد کی ہلاک ہوئے،امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسزتعیناتی کے لئے وفاقی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پروفاقی کابینہ سے منظوری لی جس کے بعد گلگت، سکردواورشگر کے اضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی شروع کر دی گئی