vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ میں وفاقی وزیر کے اعزاز میں افطار ڈنر، کمیونٹی کی بڑی شرکت

0

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ملک منظور حسین اعوان کی جانب سے وفاقی وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی و خصوصی امور چوہدری ارمغان سبحانی کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ 

تقریب میں کمیونٹی کی سماجی و کاروباری شخصیات، سعودی شہریوں اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان قونصلیٹ کے ویلفیئر قونصلر عاکف اقبال تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قونصلیٹ جدہ ویسٹرن ریجن کا سب سے بڑا مشن ہے جو پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں مصروف ہے اور اس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے میزبان کی کاوش کو سراہتے ہوئے شرکاء کو رمضان المبارک اور سعودی یومِ تاسیس کی مبارکباد دی۔وفاقی وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت اور لگن سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے قومی ترقی اور استحکام کے لیے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پاکستان معاشی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔انہوں نے میزبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سعودی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی صحت اور درازیٔ عمر کے لیے دعا بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.