vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل کا تہران پر فضائی حملے جاری رکھنے کا اعلان، ایران سے بھی میزائلوں کی بارش جاری

0

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج تہران میں ایرانی حکومت سے منسلک اہداف پر شدید فضائی حملے جاری رکھے گی۔ ان کے مطابق شہر میں اہم مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے مسلسل فضائی کارروائیوں کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔

تہران سے موصول اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے جبکہ کئی گھنٹوں سے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق کم از کم سات مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں ہوائی اڈے کے اطراف کا علاقہ بھی شامل ہے، تاہم حملوں کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ خوراک و ضروری اشیا ذخیرہ کرنے لگے ہیں۔دوسری جانب ایران کی جانب سے بھی میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قطر کی وزارت دفاع کے مطابق متعدد ایرانی میزائلوں کو فضاء میں ہی روک لیا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم گرنے والے ملبے سے ایک صنعتی علاقے میں آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں خطرات بڑھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایرانی میزائل قبرص کی سمت فائر کیے گئے جبکہ بحرین کے قریب بھی حملوں کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد خلیجی ممالک کے دفاعی نظام ہائی الرٹ پر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.