vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران میں نئی عسکری و قیادتی تقرریاں، احمد وحیدی کمانڈر انچیف مقرر

0

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے برگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو نیا کمانڈر انچیف مقرر کر دیا ہے۔ 

ایرانی حکام کے مطابق وہ اس سے قبل مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور اب نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، تاہم تقرری سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی رضا اعرافی کو قیادت کونسل کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ عبوری کونسل نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک رہبرِ اعلیٰ کے فرائض انجام دے گی۔رپورٹس کے مطابق تین رکنی کونسل میں صدر مسعود پزشکیان اور چیف جسٹس بھی شامل ہیں۔ ایرانی آئین کے تحت رہبرِ اعلیٰ کی وفات، استعفے یا برطرفی کی صورت میں مجلس خبرگان رہبری نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک عبوری انتظام سنبھالتی ہے، جبکہ نئے رہبر کا تقرر اسی ادارے کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.