vosa.tv
Voice of South Asia!

دہشتگردی بند نہ ہوئی تو مذاکرات نہیں، پاکستان کا واضح اعلان

0

پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے واضح طور پر انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی مکمل طور پر بند نہیں ہوتی، کسی قسم کی بات چیت ممکن نہیں۔

وزیر اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے کہا کہ مسئلے کی بنیادی وجہ سرحد پار دہشتگردی ہے، اس لیے موجودہ حالات میں مذاکرات کا کوئی جواز نہیں۔پاکستان کے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے افغان طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح اور غیر متزلزل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو کسی مخصوص مقام پر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع ملتی ہے تو ملک خطرے کے خاتمے کے لیے کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح قومی سلامتی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اچھے ہمسائے کا کردار ادا کیا، تاہم اس کی فراخ دلی کو کمزوری سمجھا گیا۔حکام کے مطابق خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے ضروری ہے کہ افغان سرزمین کو سرحد پار دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکا جائے، جبکہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر جنگ بندی کے امکانات پر بات کرنا قبل از وقت قرار دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.