vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران کا میزائل حملوں کے ساتھ ’آپریشن فتح خیبر‘ کا آغاز

0

ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے جواب میں اسرائیل کے خلاف میزائل اور ڈرون کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جسے ’’آپریشن فتح خیبر‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی دشمن کی جارحیت کے جواب میں کی گئی، جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے تقریباً 30 بیلسٹک میزائل داغے گئے جنہیں روکنے کے لیے فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔میزائل حملوں کے بعد شمالی اسرائیل، تل ابیب اور حیفہ سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی حکام نے شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے اور ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ فضائیہ ممکنہ خطرات کو ناکام بنانے کے لیے کارروائی میں مصروف ہے۔دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا نے اس سے قبل تہران اور دیگر شہروں میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں حساس سرکاری اور سیکیورٹی تنصیبات بھی شامل ہیں۔ حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی شدید ہو گئی ہے اور کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو احتیاط برتنے یا ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔صورتحال کے پیش نظر اسرائیل اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں جبکہ مختلف ممالک نے سیکیورٹی الرٹس جاری کر دیے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے کارروائیوں کے تبادلے کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.