vosa.tv
Voice of South Asia!

شدید برفباری کے باوجود نیویارک کے اسکولز کھولنے پر تنازع

0

نیو یارک شہر کے پبلک اسکولز آج تاریخی برفانی طوفان کے بعد دوبارہ کھل گئے۔

میئر زوہرن ممدانی نے طلبہ کے لیے دو گھنٹے کی رعایتی مدت کا اعلان کیا، تاکہ موسم اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے باعث دیر سے پہنچنے والے طلبہ کو سہولت مل سکے۔والدین اور شہری اسکولز کے جلد کھلنے کے فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔ آن لائن ایک پٹیشن میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار سے زیادہ نیویارکروں نے میئر سے درخواست کی کہ حفاظتی خدشات اور خطرناک سڑکوں کے پیش نظر اسکولز کو ریموٹ لرننگ پر منتقل کیا جائے۔ اسٹیتن آئی لینڈ کے صدر ویٹو فوسیلہ نے کہا کہ سڑکیں ابھی بھی برف سے ڈھکی ہیں اور بچوں کو غیر ضروری خطرے میں ڈالنا درست نہیں۔DSNY نے شہر کی سڑکیں صاف کیں اور متبادل پارکنگ کی پابندی ہفتے کے آخر تک معطل کر دی گئی ہے۔ میئر کے مطابق طوفان سے شہر کے بیشتر حصوں میں 18 سے 18 انچ برف پڑی، جبکہ ایسٹرن اسٹیتن آئی لینڈ میں 24 انچ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.