vosa.tv
Voice of South Asia!

نیواورلینز میں عالمی کانفرنس: اشفاق کھرل ایڈووکیٹ بطور موڈریٹر منتخب

0

امریکن اکیڈمی آف فارنزک سائنسز کی سالانہ عالمی کانفرنس میں پاکستان کے سینئر قانون دان اور جسٹس اِن کے چیف ایگزیکٹو اشفاق احمد کھرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے بطور موڈریٹر نمایاں شرکت کر کے ملک کا نام روشن کیا۔

کانفرنس 10 سے 14 فروری تک نیو اورلئینز کے کنونشن سینٹر  میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے ججز، پراسیکیوٹرز اور قانونی ماہرین شریک ہوئے۔اشفاق احمد کھرل 2014 سے اکیڈمی کے ایسوسی ایٹ رکن ہیں اور پاکستان کی فارنزک کمیشن سے بھی وابستہ ہیں۔ انہیں سیشن کی نظامت کے لیے منتخب کیا جانا پاکستان کے قانونی اور تفتیشی نظام کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے فوجداری مقدمات میں جدید فارنزک ٹیکنالوجی اور سائنسی شواہد کے مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ سائنسی شواہد کو قانونِ شہادت کے مطابق قابلِ قبول اور قابلِ اعتماد بنایا جا سکتا ہے، بشرطیکہ انہیں درست طریقہ کار کے تحت محفوظ اور عدالت میں پیش کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید فارنزک طریقے عدالتی نظام میں شفافیت اور انصاف کی فراہمی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔اشفاق احمد کھرل نے عالیہ نیلم کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ فوجداری مقدمات میں جدید سائنسی تکنیک کے استعمال کی حامی ہیں اور عدالتی نظام میں اصلاحات کے لیے عملی اقدامات کی حمایت کرتی ہیں۔ کانفرنس کے دوران عالمی سطح پر فارنزک سائنس کے نئے رجحانات، عدالتی اصلاحات اور شواہد کے معیار پر تفصیلی مباحث ہوئے، جبکہ ماہرین نے اسے پاکستان کے قانونی اور فارنزک شعبے کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.