vosa.tv
Voice of South Asia!

بیرونِ ملک تعلیم کا موقع، رومانیہ نے نئی اسکالرشپس متعارف کرادیں

0

رومانیہ کی وزارتِ خارجہ نے سال 2026 کے لیے غیر یورپی ممالک کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سرکاری اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت طلبہ رومانیہ کی جامعات میں مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق یہ اسکالرشپس نمایاں تعلیمی کارکردگی رکھنے والے طلبہ کے لیے ہیں اور بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی سطح کے پروگرامز میں داخلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی آخری ڈگری میں اچھے تعلیمی نتائج کا حامل ہو اور مقررہ اہلیت کے معیار پر پورا اترے۔درخواست کا عمل آن لائن مکمل کیا جائے گا، جس کے تحت امیدوار کو اکاؤنٹ بنا کر فارم جمع کرانا اور مطلوبہ تعلیمی دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ درخواستوں کا جائزہ میرٹ کی بنیاد پر لیا جائے گا اور کامیاب امیدواروں کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ رومانیہ میں طلبہ کو نسبتاً کم اخراجات میں معیاری تعلیم، محفوظ تعلیمی ماحول اور یورپی نظامِ تعلیم و تحقیق تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد عالمی تعلیمی تعاون کو فروغ دینا اور باصلاحیت طلبہ کو بین الاقوامی مواقع فراہم کرنا ہے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.