vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں بین المذاہب افطار ڈنر کا انعقاد، روحِ رمضان کے ساتھ ہم آہنگی اور یکجہتی کا پیغام

0

نیویارک میں ایمپاورڈ مسلم وومن آف نیو یارک  کے زیرِ اہتمام پانچواں بین المذاہب افطار ڈنر منعقد ہوا۔ تقریب میں مختلف مذاہب اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔پروگرام کا مقصد مختلف مذاہب کے درمیان اتحاد، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا تھا۔

نیویارک کی معروف سماجی تنظیم ایمپاورڈ مسلم وومن آف نیو یارک  کے زیرِ اہتمام پانچواں سالانہ بین المذاہب افطار ڈنر میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں، سماجی کارکنان، خواتین، نوجوانوں اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا.تقریب کی نظامت عاصمہ شیخ نے کی، انہوں نے ایمپاورڈ مسلم وومن آف نیو یارک  کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تنظیم مسلم خواتین کو تعلیم، روزگار اور قیادت کے مواقع تک رسائی میں مدد فراہم کرتی ہے اور ان کی ذاتی و پیشہ ورانہ ترقی کے لیے وسائل مہیا کرتی ہے۔اس موقع پر مختلف مذاہب  سے تعلق رکھنے والے امریکن آفیشلز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مذہبی رواداری، امن، اور باہمی احترام کی اہمیت پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات معاشرے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے اور ایک دوسرے کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ہنٹنگٹن کی اینٹی ٹاسک فورس کی چیئرپرسن ہیلن بف نے کہا کہ مختلف مذاہب اور پس منظر کے لوگوں کا ایک جگہ جمع ہونا اتحاد اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔ اینٹی بائس ٹاسک فورس کا مقصد بھی امتیازی سلوک کے خلاف کام کرنا اور کمیونٹی کو محفوظ بنانا ہے۔اس موقع پر ایشئن امریکن افیئرز کے ڈائریکٹرعون نقوی نے  تقریب کی منتظم جبین  اور ان کی ٹیم کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ  وہ نیا اور انوکھا کام کر رہی ہیں، خاص طور پر سفلک کاؤنٹی میں مسلم کمیونٹی کے لیے، جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ اس موقع پر نیو یارک کی گورنر کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیاتقریب کی منتظم شازیہ جبین نے تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ یہ ہمارا پانچواں بین المذاہب افطار ڈنر ہے، اوراس تقریب کا بنیادی مقصد اور اہداف وہی ہیں جو ہم پچھلے پانچ سال سے کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گورنر  مصروفیت کی وجہ سےیہاں آ تو نہ سکیں لیکن  یہ واقعی اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے ہمارے لئے اپنا پیغام بھیجا۔تقریب میں شریک نیویارک سٹی اسمبلی مین کوانی بی. اوفارل نے رمضان  کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بطور بین المذاہب کمیونٹی، یہ ضروری ہے کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کریں اور رمضان کے مقدس مہینے میں ایک ساتھ افطار کریں۔افطار کا وقت ہوا تو  ازان مغرب  دی گئی افطار کے وقت روایتی مشرقی اور مقامی امریکی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کے ذریعے بین الثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔تقریب کے اختتام پر منتظمین نے تمام مہمانوں، رضاکاروں اور معاونین کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔یہ بین المذاہب افطار ڈنر نہ صرف روحِ رمضان کی عکاسی تھا بلکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان محبت، احترام اور اتحاد کی ایک خوبصورت مثال بھی ثابت ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.