vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں مردم شماری ٹیسٹ متنازع، شہریت سوال پر اعتراضات

0

کانگریس کے ڈیموکریٹ ارکان نے خبردار کیا ہے کہ 2030 کی مردم شماری کے سلسلے میں فارم میں شہریت سے متعلق سوال شامل کرنے کی تجویز سے تارکینِ وطن کی شرکت متاثر ہو سکتی ہے اور آبادی کی درست گنتی میں کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ 

 یہ تحفظات امریکا کے سینسس بیورو کے فیلڈ ٹیسٹ کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔ڈیموکریٹ ارکان نے مردم شماری حکام کو ارسال کردہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ آزمائشی مرحلے میں امریکی کمیونٹی سروے کے بجائے روایتی فارم استعمال کیا جائے جس میں شہریت کا سوال شامل نہ ہو۔ یہ ٹیسٹ آئندہ ماہ ریاست الاباما کے شہر ہنٹس ول اور جنوبی کیرولائنا کے شہر اسپارٹن برگ میں شروع کیا جانا ہے۔ڈیموکریٹ ارکان کے مطابق شہریت سے متعلق سوال قانونی رہائشیوں اور مخلوط امیگریشن حیثیت رکھنے والے خاندانوں میں خوف و خدشات پیدا کر سکتا ہے، جس کے باعث وہ مردم شماری میں حصہ لینے سے گریز کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی صورت حال سے نہ صرف آبادی کی گنتی متاثر ہوگی بلکہ وفاقی وسائل کی منصفانہ تقسیم بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے اعداد و شمار کی بنیاد پر ہر سال کھربوں ڈالر کے وفاقی فنڈز، کانگریس کی نشستوں اور الیکٹورل کالج ووٹوں کا تعین کیا جاتا ہے، جبکہ امریکی آئین کے تحت ملک میں مقیم ہر فرد کو شمار کرنا لازم ہے، چاہے اس کی قانونی حیثیت کچھ بھی ہو۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.