vosa.tv
Voice of South Asia!

جاپان اور ورلڈ بینک کی مکمل فنڈڈ اسکالرشپ، ماسٹرز کا سنہری موقع

0

 ورلڈ بینک اور حکومتِ جاپان کے اشتراک سے جاری جوائنٹ جاپان/ورلڈ بینک گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام (JJ/WBGSP) کے تحت واٹر اینڈ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ میں ماسٹرز کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ پروگرام مڈ کیریئر پروفیشنلز کے لیے مخصوص ہے جو پانی سے متعلق شعبوں میں مہارت حاصل کر کے عالمی ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنا چاہتے ہیں۔اس اسکالرشپ کے تحت طلبہ کو آئی ایج آئی ڈیلفٹ انسٹیٹیوٹ فار واٹر ایجوکیشن میں ایک سالہ ایم ایس سی پروگرام میں داخلہ دیا جائے گا۔ پروگرام میں واٹر ہیزرڈز، خوراک، توانائی اور صحت سمیت اہم شعبوں کی تعلیم دی جائے گی، جبکہ کامیاب امیدواروں کو ٹیوشن فیس، رہائشی اخراجات، سفری خرچ اور انشورنس سمیت مکمل مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔اہلیت کے لیے امیدوار کا متعلقہ ایم ایس سی پروگرام میں باقاعدہ داخلہ ضروری ہے، جبکہ ورلڈ بینک کی جانب سے مقرر کردہ پیشہ ورانہ تجربے اور قومیت کی شرائط پوری کرنا بھی لازم ہے۔ تعلیمی داخلے کی آخری تاریخ 8 مارچ 2026 جبکہ اسکالرشپ نامزدگی کی آخری تاریخ 15 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔ شارٹ لسٹ امیدوار 30 مارچ سے 29 مئی 2026 کے دوران ورلڈ بینک کے آن لائن نظام کے ذریعے درخواست جمع کرا سکیں گے، اور حتمی نتائج کا اعلان جون 2026 کے اختتام تک متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.