vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں رینٹ گائیڈ لائنز بورڈ میں اہم تقرریاں

0

نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے رینٹ گائیڈ لائنز بورڈ کے لیے چھ نئے ارکان کی تقرری کا اعلان کردیا ہے۔ یہ نو رکنی بورڈ شہر بھر کے تقریباً دس لاکھ اپارٹمنٹس، اور سنگل روم یونٹس کے کرایوں میں اضافے یا کمی کا تعین کرتا ہے۔

میئر کے اعلان کے مطابق چنٹیلا مچل کو بورڈ کی نئی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سینا سِنائی، لارین میلوڈیا اور برینڈن مانسیلا کو عوامی نمائندوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ مکسم وِن کو گھر کے مالکان کا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے اور آدان سولترن کو کرایہ داروں کے نمائندے کے طور پر دوبارہ تعینات کیا گیا ہے۔ یہ تمام ارکان ہاؤسنگ، مالیات، بجٹ سازی اور عوامی پالیسی کے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ دیگر تین ارکان کے ساتھ مل کر یہ بورڈ مکمل ہوگا۔رینٹ گائیڈ لائن بورڈ ایک خودمختار ادارہ ہے جو شہر کے کرایہ اسٹیبلائزیشن قانون کے تحت آنے والی رہائشی یونٹس کے کرایوں کا سالانہ جائزہ لیتا ہے۔ آئندہ مہینوں میں بورڈ نیویارک کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی معاشی صورتحال، مہنگائی کے رجحانات، رہائشی یونٹس کی دستیابی، خالی گھروں کی شرح اور کرایہ داروں کی ادائیگی کی صلاحیت سمیت مختلف عوامل کا جائزہ لے گا۔ ماہرین کی رائے اور عوامی سماعتوں کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ شہر میں لاکھوں کرایہ دار خاندانوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر یہ تقرریاں نہایت اہم ہیں اور نئی قیادت کے تحت بورڈ منصفانہ اور متوازن فیصلے کرے گا۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.