دنیا بھر میں رمضان المبارک 2026 کا آغاز ہو گیا۔ جبکہ بعض ممالک میں پہلا روزہ بدھ کو رکھا جا چکا ہے۔ فلکیاتی اندازوں کے مطابق اس سال روزوں کا دورانیہ نسبتاً معتدل اور قابل برداشت رہے گا۔
ماہرین کے مطابق رمضان کے ابتدائی دنوں میں زیادہ تر عرب ممالک اور ایشیا کے مختلف حصوں میں روزے کا دورانیہ تقریباً 12 سے 13 گھنٹے ہو گا۔ چونکہ مقدس مہینہ سردیوں کے اختتام اور بہار کے آغاز میں آ رہا ہے۔ اس لیے مہینے کے دوران دن کا دورانیہ بتدریج بڑھتا جائے گا۔ اور آخری ایام میں روزے کچھ طویل ہو سکتے ہیں۔پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش میں روزے کا دورانیہ تقریباً ساڑھے 12 سے 14 گھنٹے متوقع ہے۔ جبکہ مشرق وسطیٰ میں اوسطاً 12 سے 13 گھنٹے روزہ رکھا جائے گا۔یورپ اور شمالی امریکہ کے بیشتر علاقوں میں ابتدا میں 12 سے 13 گھنٹے کا روزہ ہو گا۔ تاہم بلند عرض بلد والے ممالک میں یہ دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے تک جا سکتا ہے۔جنوبی مشرقی ایشیا میں روزہ تقریباً 12 سے 13 گھنٹے جبکہ جنوبی نصف کرہ کے چند ممالک میں 13 سے 15 گھنٹے تک متوقع ہے۔ حتمی اوقات کا انحصار مقامی رویت ہلال اور جغرافیائی محل وقوع پر ہو گا۔