vosa.tv
Voice of South Asia!

 اے پیگ کیئر نے رمضان المبارک کی آمد پر سینکڑوں راشن بیگز  تقسیم کردیے

0

امریکن  پاکستانی ایڈووکیسی  گروپ کیئرز  نے  رمضان المبارک کی آمد پر سینکڑوں سفید پوش خاندانوں میں   راشن  بیگز  تقسیم کردیے ۔

رمضان المبار ک کی آمد پر اے پیگ کیئر نے  نیویارک میں کوئنز کے علاقے علامہ اقبال  ایونیو پر  اپنی چھٹی سالانہ رمضان  فوڈ ڈرائیو کا ہتمام کیا۔ فوڈ ڈرائیو میں  کونسل ممبر  لنِ شولمین  سمیت  دیگر امریکی آفیشل شریک ہوئے۔ اس موقع پر اے پیگ کے صدر علی راشد کا کہنا  تھا کہ کوئی بھی تہوار ہو ہم نے ہمیشہ   اپنے وسائل سے با تفریق  کمیونٹی کی  مدد کی۔۔ رمضان  فوڈ درائیور  سے سینکڑوں سفید پوش ضرورت مند افراد نے راشن حاصل کیا۔اس موقع پر  کونسل ممبر  لنِ شولمین  کا کہنا تھا کہ  فوڈ ان سیکورٹی اس شہر کا بڑا مسئلہ ہے،اے پیگ کے توسط سےضرورت مندوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اے پیگ کی رمضان فوڈ ڈرائیو میں  آٹا،  چاول، چنے، ڈالیں، بیسن، چائے کی  پتی، کھجوریں، شربت، سویاں، تازہ پھل سبزہ اور دیگر اشیا  تقسیم کی گئیں ۔اے پیگ کیئر کے ٹیم ممبران  کا کہنا  تھا کہ انھوں نے کوشش  کی ہے سفید پوش گھرانے ماہِ رمضان کا مہینہ سکون سے گزار سکیں ۔ اے پیگ کیئرز  نے امریکی آفیشلز سے اظہارِ تشکر کیا۔تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پسماندہ طبقے کا سہار  ا بنیں اورکمیونٹی کو مستحکم بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.