vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں یوسف رضا گیلانی اور سلیم مانڈوی والا کے اعزاز میں عشائیہ، کمیونٹی رہنماؤں کی شرکت

0

پاکستان امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت اعجاز شاہد نے امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے  سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر  سلیم مانڈوی والا کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کی قیادت اور کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔ 

 پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سلیم مانڈوی والا امریکہ کے دورے پر ہیں، جہاں ان کے اعزاز میں نیو یارک سٹی کے علاقے مین ہیٹن کے میں ایک پروقار عشائیہ دیا گیا۔یہ عشائیہ پاکستان امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت اعجاز شاہد کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کی قیادت، عہدیداران اور کمیونٹی کی نمایاں کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کی قیادت کی قربانیاں کارکنوں سے بھی زیادہ ہیں انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پارٹی  کو قائم رکھا  اور اب  بلاول بھی پارٹی روایت کو قائم رکھتے ہوئے اسے ری آرگنائز کر رہے ہیں. اس موقع پر انہوں نے خالد اعوان کو پارٹی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی، جبکہ میزبان اعجاز شاہد کو بھی خصوصی تحفہ دیا گیا۔تقریب کے دوران خالد اعوان نے پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کی تنظیمی کارکردگی اور کمیونٹی کے لیے جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے پارٹی کو مزید مضبوط بنانے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے، جنہوں نے قیادت کے ساتھ ملاقات کو خوش آئند قرار دیا اور باہمی روابط کے فروغ پر زور دیا۔شرکاء نے اس موقع پر پاک امریکہ تعلقات، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور کمیونٹی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ عشائیہ کی تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی اور آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.