نیویارک: بادشاہ فارمرز مارکیٹ کی نئی برانچ کی گرینڈ اوپننگ
نیویارک میں بادشاہ فارمرز مارکیٹ کی ایک اور برانچ کا افتتاح ہوگیا۔ گرینڈ اوپننگ پر انڈین ، پاکستانی، بنگلہ دیشی، ترکش اور دیگر ممالک کی مصنوعات پر سیل لگادی ہے۔
نیویارک میں کوئنز کے رہائشیوں کو خریداری کے لیے اب دو ر جانے کی ضرورت نہیں۔بادشہاز فارمرز مارکیٹ نےرچمنڈ ہل میں بھی اپنی نئی برانچ قائم کرلی۔۔اسمبلی وومن جینیفر راج کمار نے گرینڈ اووپنگ پر ربن کاٹ کر باقائدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں مختلف امریکی آفیشلز سمیت دیسی کمیونٹی کی بڑ ی تعداد شریک ہوئی ۔سکھ کمیونٹی کے بزرگو ں نے نئے کاروبار کے آغاز پر اپنے عقیدے کے مطابق دعا کرائیبادشاہ فارمرز مارکیٹ کے اوونر امن دیپ ٹونی نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کے لیے خصوصی سیل کا اعلان کیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق تمام اشیاء پر خصوصی رعایت دی جا رہی ہے تاکہ مسلمان آسانی اور کم قیمت میں اپنی رمضان شاپنگ مکمل کر سکیں۔روز مرہ کی خریداری ہو یا پھر رمضان المبارک کی تیاری ۔۔۔ تازہ پھل، سبزیاں، اعلیٰ معیار کی کھجوریں ، حلال کا گوشت، دیسی مصالحے،خشک میوہ جات، بیکری آئٹمز سب کچھ ایک ہی جگہ مناسب قیمتوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر اسمبلی وومن جینیفر راج کمار کا کہنا تھا کہ ساوتھ ایشئن کمیونٹی کو اپنے اپنے ملکوں کے تمام ذائقے بادشاہ فارمرز مارکیٹ میں مل جائیں گے۔صرف کھانے پینے کی اشیا ہی نہیں بلکہ کھانا بنانے کے لیے بہترین برتن بھی دستیاب ہیں ۔۔ قبل ازیں اسمبلی وومن نے بادشاہ فارمرز مارکیٹ کو سائٹیشن پیش کی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔گرینڈ اووپننگ ہوتے ہی خریداروں کی کثیر تعداد نے یہاں کا رخ کیا اوررعایتی قیمتوں پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی خریداری کی۔