vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی حکومت میں اہم تبدیلیاں، میئر ممدانی کی نئی تقرریاں

0

نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے شہری حکومت کے تین اہم اداروں اور دفاتر کے لیے اعلیٰ سطحی تقرریوں کا اعلان کر دیا۔

نئی تقرریوں کے تحت لیزا جیلوبرٹر کو چیف ٹیکنالوجی آفیسر اور آفس آف ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کی کمشنر، نیشا اگروال کو میئرز آفس فار پیپل ود ڈس ایبلٹیز کی کمشنر جبکہ ڈاکٹر لیزا اسکاٹ مکینزی کو محکمہ ایجنگ (NYC Aging) کی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔لیزا جیلوبرٹر کو ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مساوات اور عوامی خدمات کے شعبے میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ اس سے قبل وفاقی محکمہ تعلیم میں چیف ڈیجیٹل سروس آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمات تک رسائی بہتر بنانے پر کام کرتی رہی ہیں۔ نیشا اگروال، جو ایک تجربہ کار وکیل اور سرکاری عہدیدار رہ چکی ہیں، معذور افراد کے حقوق اور رسائی کے مسائل پر کام کریں گی۔ وہ اس سے قبل نیویارک سٹی کے محکمہ صحت اور دیگر شہری اداروں میں پالیسی سازی کے اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ڈاکٹر لیزا اسکاٹ مکینزی کو صحت اور شہری خدمات کے شعبے میں تقریباً چار دہائیوں کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ اس سے قبل نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز ووڈہل میں چیف آپریٹنگ آفیسر رہ چکی ہیں۔ بطور کمشنر، وہ اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ دیں گی کہ معمر شہریوں کو رہائش، صحت کی سہولیات اور دیگر شہری خدمات تک باعزت اور آسان رسائی حاصل ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.