vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرائی اسٹیٹ میں امیگریشن کریک ڈاؤن میں سختی

0

امریکا کے ٹرائی اسٹیٹ علاقے میں امیگریشن حکام کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں اب شہریوں کو معمول کے چیک اِن کے دوران بھی حراست میں لیا جا رہا ہے، چاہے ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو۔

امریکی نشریاتی ادارہ اے بی سی کے مطابق ایک تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر کے موجودہ دورِ اقتدار کے پہلے سال کے دوران گرفتاریوں اور ملک بدری کے واقعات میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔امیگریشن وکیل اور سابق آئی سی ای پراسیکیوٹر ویرونیکا کارڈینس کے مطابق اب کارروائیاں گھروں اور روزمرہ مقامات کے قریب ہونے لگی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے کئی مؤکلوں کو چھاپوں کے بجائے طے شدہ سرکاری ملاقاتوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موجودہ دور کے پہلے دس ماہ میں ٹرائی اسٹیٹ میں 12 ہزار سے زائد غیر شہری گرفتار کیے گئے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔ اسی مدت میں ملک بدری کے واقعات بھی چار گنا سے زیادہ بڑھے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ ان کی توجہ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری پر ہے، تاہم قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ اقدامات سے عام تارکین وطن بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.