vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان کے سب سے بڑے یتیم خانے کیلئے امریکا میں کامیاب فنڈ ریزنگ

0

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو ایس اے کے زیرِ انتظام لاہور میں زیرِ تعمیر پاکستان کے سب سے بڑے یتیم خانے کے لیے امریکا میں فنڈ ریزنگ جاری ہے۔ ہیوسٹن میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے دل کھول کر اپنے عطیات جمع کرا دیے۔

پاکستان میں یتیم بچوں کی کفالت کے سب سے بڑے آرفن کیئر کمپلیکس کی تعمیر کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو ایس اے نے ہیوسٹن میں فنڈ ریزنگ گالا ڈنر اور قوالی کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کی نظامت علامہ سعید الحسن، حسن خان اور شبینہ ذکریا نے کی۔ ابتدا تلاوتِ کلامِ پاک اور بارگاہِ رسالت میں ہدیۂ نعت سے ہوئی۔ ذکی نیازی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ منہاج القرآن ہیوسٹن چیپٹر کے صدر ظفر اقبال خان نے آرفن کیئر کمپلیکس کی تعمیر میں خطیر عطیات جمع کرانے پر اظہارِ تشکر کیا۔منہاج ویلفیئر نارتھ امریکا کے آپریشنز ڈائریکٹر سید نجم نے تنظیم کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور لاہور میں زیرِ تعمیر آرفن کیئر کمپلیکس منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ امام محمد الفاروقی اور علامہ افضل قادری نے دینِ اسلام میں یتیموں کی کفالت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو ایس اے نے بلا تفریق کمیونٹی اور انسانی خدمات پر ممتاز کمیونٹی رہنما اور رائس لینڈ ہیلتھ کیئر کے صدر طاہر جاوید کو رضی نیازی ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر طاہر جاوید کا کہنا تھا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ پروردگارِ عالم نے ہمیں یہ ذمہ داری اٹھانے کے لیے منتخب کیا۔منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے گلوبل ڈائریکٹر عدنان سہیل نے پروگرام کو آگے بڑھایا۔ ہیوسٹن چیپٹر کے نائب صدر عماد پاشا اور مقصود قادری نے پروگرام کے انعقاد میں والنٹیئرز کی خدمات کو سراہا۔ آخر میں پیرس کے صوفی میوزک گروپ نے قوالی پیش کرکے سماں باندھ دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.