vosa.tv
Voice of South Asia!

مفت ٹیکس فائلنگ سروسز کا اعلان، نیویارکرز کیلئے بڑی مالی سہولت

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے ڈیپارٹمنٹ آف کنزیومر اینڈ ورکر پروٹیکشن (DCWP)، این وائی سی ہیلتھ + ہاسپٹلز اور میٹرو پلس ہیلتھ کے ساتھ مل کر 2026 کے ٹیکس سیزن کے آغاز پر شہر بھر میں مفت ٹیکس فائلنگ کا اعلان کر دیا ہے۔

نیویارک میئر آفس کی ویب سائٹ پر جاری خبر کے مطابق اس اقدام کے تحت شہریوں کو ذاتی طور پر اور آن لائن دونوں طریقوں سے ٹیکس فائل کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ مہنگی فیسوں اور دھوکہ دہی سے محفوظ رہ سکیں۔شہری انتظامیہ کے مطابق گزشتہ سال ایک لاکھ دس ہزار سے زائد ٹیکس ریٹرنز مفت تیار کیے گئے، جس سے ہر فرد کو اوسطاً 346 ڈالر کی بچت ہوئی جبکہ مجموعی طور پر شہریوں نے تقریباً 38 ملین ڈالر فیسوں کی مد میں بچائے۔ اس سال مفت ٹیکس پروگرام کے ساتھ ساتھ نجی ٹیکس تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا جائے گا تاکہ غیر قانونی اضافی فیسوں، خفیہ چارجز اور مشکوک قرض اسکیموں کا خاتمہ کیا جا سکے۔یہ پروگرام ان تمام افراد کیلئے دستیاب ہے جو نیویارک سٹی میں رہتے یا کام کرتے ہیں اور مخصوص آمدنی کی حد کے اندر آتے ہیں۔ شہر بھر میں 140 سے زائد مقامات پر تربیت یافتہ رضاکار ٹیکس ریٹرن تیار کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں، جبکہ ورچوئل سروس بھی موجود ہے جہاں شہری ویڈیو کال کے ذریعے اپنی دستاویزات جمع کروا سکتے ہیں۔ کئی مراکز پر ہسپانوی، عربی، چینی، روسی اور اردو زبان میں بھی مدد دستیاب ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.