نیویارک: کاروباری و سماجی شخصیت ندیم اکبر کو صدمہ، والدہ انتقال کرگئیں
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے جیکسن ہائٹس میں واقع سن رائز ریسٹورنٹ کے مالک ندیم اکبر کی والدہ انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں جیکسن ہائٹس میں واقع سن رائز ریسٹورنٹ کے مالک ندیم اکبر کی والدہ نسیم اکبر 83 برس کی عمر میں رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں۔مرحومہ نسیم اکبر کے سوگوران میں ندیم اکبر کے علاوہ دو بیٹے جہانگیر اکبر اور وسیم اکبر بھی شامل ہیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز ظہر لانگ آئی لینڈ میں واقع مسجد اسلامک سینٹر آف لانگ آئی لینڈ میں ادا کی جائے گی اور بعد ازاں لانگ آئی لینڈ کے مقامی قبرستان میں انھیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے ندیم اکبر کی والدہ کے انتقا ل پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ہے۔