vosa.tv
Voice of South Asia!

اوبر ایٹس سمیت تین کمپنیوں سے لاکھوں ڈالر وصول، 50 ہزار ورکرز مستفید

0

نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ تین بڑی فوڈ ڈیلیوری ایپس سے 50 لاکھ ڈالر سے زائد رقم بطور معاوضہ اور جرمانے وصول کیے گئے ہیں۔

میئر ممدانی کے مطابق اس تصفیے کے تحت تقریباً 50 ہزار ڈیلیوری ورکرز کو بقایاجات ادا کیے جائیں گے، جبکہ اوبر ایٹس نے دسمبر 2023 سے ستمبر 2024 کے دوران غلط طور پر غیر فعال کیے گئے ملازمین کو بحال کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔حکام کے مطابق اوبر ایٹس، فانٹوان اور ہنگری پانڈا پر شہر کے کم از کم اجرت قوانین کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ کمپنیوں نے منسوخ شدہ آرڈرز کے دوران کام کرنے والے ورکرز کو مقررہ کم از کم معاوضہ ادا نہیں کیا۔ اوبر ایٹس تقریباً 48 ہزار ورکرز کو 31 لاکھ 50 ہزار ڈالر بطور ادائیگی اور اضافی جرمانے ادا کرے گی، جبکہ دیگر دونوں کمپنیوں پر بھی لاکھوں ڈالر کے واجبات اور سزائیں عائد کی گئی ہیں۔میئر ممدانی کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ محنت کشوں کے استحصال کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور قوانین توڑنے والی کارپوریشنز کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ شہری کونسل کے اراکین اور مزدور حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام کو ڈیلیوری ورکرز کیلئے اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق شہر میں نافذ کم از کم اجرت کا قانون اپریل 2026 سے مزید بڑھا دیا جائے گا، جس کے تحت ایپ بیسڈ ڈیلیوری ورکرز کی فی گھنٹہ آمدنی میں اضافہ ہوگا، جبکہ ڈیلیوری کمپنیوں کی نگرانی اور شفافیت کے تقاضے بھی سخت کیے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.