vosa.tv
Voice of South Asia!

کیینیڈا سے امریکی سرحد پار انسانی اسمگلنگ کیس میں بھارتی شہری پر فردِ جرم عائد

0

امریکی ریاست نیویارک میں وفاقی گرینڈ جیوری نے بھارتی شہری شیوام نامی ملزم پر کینیڈا سے غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ اسمگل کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

وفاقی گرینڈ جیوری نے شمالی ضلع نیویارک میں 22 سالہ شیوَم (Shivam Lnu) کے خلاف مقدمہ درج کیا، جس پر الزام ہے کہ وہ جنوری 2025 سے جون 2025 تک اسمگلنگ نیٹ ورک کو ہدایات دیتا رہا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق 26 جنوری 2025 کو امریکی بارڈر پیٹرول نے سرحد کے قریب دو مشتبہ گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی، تاہم دونوں گاڑیاں تیز رفتاری سے فرار ہو گئیں جس پر تعاقب شروع ہوا۔ ایک گاڑی سڑک سے اتر کر رک گئی جبکہ دوسری کو نیویارک کے علاقے موورز میں روکا گیا۔ دونوں گاڑیوں سے مجموعی طور پر 12 غیر دستاویزی افراد برآمد ہوئے۔ تفتیش کے دوران واٹس ایپ پیغامات بھی ملے جن میں مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ رابطہ، محفوظ ٹھکانوں کی ہدایات اور غیر قانونی تارکین وطن افراد کی منتقلی سے متعلق معلومات شامل تھیں۔ملزم پر امریکہ میں غیر قانونی طور تارکین وطن کو داخل کرنے کی سازش کا ایک اور مالی فائدے کے لیے انسانی اسمگلنگ کرنے کے چار الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اگر تمام الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو اسے ہر الزام پر 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے، جبکہ بعض دفعات کے تحت کم از کم پانچ سال لازمی سزا بھی ہو سکتی ہے۔حکام نے واضح کیا ہے کہ فردِ جرم الزام ہوتا ہے، اور عدالت سے سزا ثابت ہونے تک ملزم کو بے گناہ تصور کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.