vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کا اپنی ہی ٹیکس ایجنسیوں پر 10 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ، اور ٹرمپ آرگنائزیشن نے امریکی محکمہ خزانہ اور انٹرنل ریونیو سروس (آئی آر ایس) کے خلاف 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق مقدمہ فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سرکاری ادارے ان کے خفیہ ٹیکس ریکارڈ کو غیر مجاز رسائی اور افشا ہونے سے بچانے میں ناکام رہے۔درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ ان کے ٹیکس گوشواروں کی معلومات غیر قانونی طور پر منظرِ عام پر آنے سے انہیں مالی نقصان، ساکھ کو دھچکا، عوامی شرمندگی اور کاروباری شہرت کو نقصان پہنچا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اس لیک نے ٹرمپ اور ان کے خاندان کی عوامی حیثیت کو بھی متاثر کیا۔یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا تھا جب آئی آر ایس کے ایک کنٹریکٹر چارلس لِٹل جان نے 2023 میں اعترافِ جرم کیا تھا کہ اس نے ٹرمپ اور ہزاروں امیر امریکیوں کی خفیہ ٹیکس معلومات چرا کر 2019 اور 2020 میں دو نیوز اداروں کو فراہم کیں۔ بعد ازاں اسے پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ جج نے اس اقدام کو امریکی جمہوری نظام پر حملہ قرار دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.