vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈھاکا سے کراچی براہِ راست پروازوں کی 14 سال بعد بحالی

0

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان چودہ برس کے طویل وقفے کے بعد براہِ راست فضائی رابطہ بحال ہو گیا، جب بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پہلی پرواز جمعرات کی شب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔

پاکستان کے نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق طیارے کو روایتی واٹر کینن سلیوٹ پیش کیا گیا، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق پرواز BG341 ڈھاکا سے روانہ ہو کر رات 11 بج کر 3 منٹ پر کراچی پہنچی۔ ادھر سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون تجارت اور دیگر شعبوں تک بھی پھیلے گا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔دوسری جانب پاکستان ہائی کمیشن ڈھاکا کے مطابق افتتاحی پرواز مکمل طور پر مسافروں سے بھری ہوئی تھی۔ بنگلہ دیشی حکام نے کہا کہ ڈھاکا۔کراچی روٹ سے سیاحت، عوامی روابط اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، جبکہ مستقبل میں پروازوں کی تعداد بڑھانے اور کرایوں میں کمی کی بھی منصوبہ بندی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.