vosa.tv
Voice of South Asia!

دبئی کا دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنانے کا اعلان

0

دبئی حکومت نے دنیا کی پہلی ’’سونے کی سڑک‘‘ تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہر میں قائم کیے گئے نئے گولڈ ڈسٹرکٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق یہ منصوبہ دبئی کو عالمی سطح پر سونے اور زیورات کی تجارت کا مزید بڑا مرکز بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جبکہ اس منفرد سڑک کو مستقبل قریب میں مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ گولڈ ڈسٹرکٹ کو ایک نئے اور نمایاں سیاحتی مقام کے طور پر بھی فروغ دیا جائے گا، جہاں نہ صرف خریداری بلکہ ثقافتی اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ منصوبے کے ڈیزائن اور تفصیلات مختلف مراحل میں سامنے لائی جائیں گی، جبکہ اس ضلع میں ایک ہزار سے زائد گولڈ ریٹیلرز کو یکجا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔حکومت کے مطابق یہ نیا مرکز ریٹیلرز، ہول سیل ڈیلرز اور سرمایہ کاروں کو ایک ہی جگہ اکٹھا کرے گا، جس سے سونے اور زیورات کی مکمل ویلیو چین ایک مربوط نظام کے تحت کام کر سکے گی۔ حکام نے زور دیا کہ یہ منصوبہ دبئی کی معیشت، تجارت اور سیاحت تینوں شعبوں کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔اماراتی حکام کا مزید کہنا تھا کہ سونا دبئی کی پہچان، شان اور تاریخی تجارتی ورثے کی علامت ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اس دھات کو شہر کی شناخت کا مرکزی حصہ بناتے ہوئے اسے عالمی سطح پر مزید نمایاں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.