vosa.tv
Voice of South Asia!

یورپی یونین نے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

0

یورپی یونین نے ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز (پاسدارانِ انقلاب) کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اس فیصلے کو یورپ کی ایک اور بڑی اسٹریٹجک غلطی قرار دیا ہے۔

گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس نے کہا ہے کہ یورپ نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ جبر اور تشدد کا جواب دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد پاسدارانِ انقلاب کو القاعدہ اور داعش جیسی تنظیموں کے برابر تصور کیا جائے گا۔کاجا کالس نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے باوجود وہ توقع کرتی ہیں کہ ایران کے لیے سفارتی راستے کھلے رہیں گے۔ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں یورپ پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت خطے میں کشیدگی ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں مگر ان میں کوئی بھی یورپی ملک شامل نہیں، بلکہ وہ حالات کو مزید خراب کرنے میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا کی خواہش پر ’اسنیپ بیک‘ میکانزم کو آگے بڑھانے کے بعد اب یورپ ایک اور بڑی اسٹریٹجک غلطی کر رہا ہے، جس کے تحت ایران کی قومی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا رہا ہے۔انہوں نے یورپ کے رویے کو کھلی منافقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ہونے والی نسل کشی پر یورپ نے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا، جبکہ ایران کے معاملے میں انسانی حقوق کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف یورپ کی تشہیری مہم ہے جو دراصل اس حقیقت پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے کہ وہ عالمی سطح پر شدید زوال کا شکار ہو چکا ہے۔عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ اگر خطے میں مکمل جنگ چھڑتی ہے تو اس کے سنگین اثرات یورپ پر بھی پڑیں گے، جن میں توانائی کی قیمتوں میں شدید اضافہ اور دیگر معاشی مسائل شامل ہیں۔ ان کے مطابق یورپی یونین کا موجودہ مؤقف خود اس کے اپنے مفادات کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.