vosa.tv
Voice of South Asia!

خودکار سنو بلوور کی ویڈیو وائرل، جدید ٹیکنالوجی نے سب کو چونکا دیا

0

امریکا میں ایک خودکار سنو بلوور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے۔

خبر رساں ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق نیو جرسی کے شہر چیسٹر سے تعلق رکھنے والے ٹام مولوگنی نے اپنے طویل اور ڈھلوان ڈرائیو وے پر اس جدید مشین کا عملی مظاہرہ کیا، جس پر ابتدا میں کئی افراد کو شک تھا کہ یہ مؤثر ثابت ہو سکے گی۔مولوگنی کے مطابق ان کا ڈرائیو وے چھ ہزار مربع فٹ سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی لمبائی تین سو فٹ سے زائد ہے، جسے صاف کرنا عام مشینوں کے لیے بھی مشکل کام سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے روایتی سنو بلوور استعمال کرنے کے بجائے اس بار ایک خودکار، پروگرام شدہ مشین کو آزمایا تاکہ دیکھا جا سکے کہ جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کس حد تک کارآمد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مشین کو استعمال کے قابل بنانے کے لیے خاصی محنت درکار ہوتی ہے۔ اسے جوڑنے، پروگرام کرنے اور ڈرائیو وے کی حدود متعین کرنے میں انہیں تقریباً 30 گھنٹے لگے۔ برف پھینکنے کے زاویے اور راستوں کی سیٹنگ بھی دستی طور پر طے کرنا پڑتی ہے۔ تاہم ان کے بقول ایک بار مکمل سیٹ اپ ہو جائے تو اس کا نتیجہ حیران کن ہوتا ہے۔پروگرامنگ کے بعد یہ مشین برفباری شروع ہوتے ہی خودکار طریقے سے کام شروع کر دیتی ہے اور ضرورت پڑنے پر خود ہی چارجنگ ڈاک پر واپس چلی جاتی ہے۔ مولوگنی نے بتایا کہ مشین پوری رات کام کرتی رہی اور صبح اٹھنے پر ان کا پورا ڈرائیو وے صاف تھا۔ ان کے مطابق یہ ٹیکنالوجی روزمرہ کے مشکل کاموں کو آسان بنانے کی واضح مثال ہے اور مستقبل میں بلدیاتی ادارے بھی بڑے پیمانے پر ایسی مشینوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.