vosa.tv
Voice of South Asia!

مہنگائی کا خوف بڑھ گیا، ایشیائی نژاد امریکی سب سے زیادہ پریشان

0

 ایک نئے عوامی سروے کے مطابق اگرچہ امریکا بھر میں مہنگائی اور بڑھتی قیمتوں پر تشویش پائی جاتی ہے، تاہم ایشیائی نژاد امریکی، پیسفک آئی لینڈرز اور نیٹو ہوائی باشندوں میں یہ خوف غیر معمولی حد تک زیادہ ہے۔

 اے اے پی آئی ڈیٹا اور ایسوسی ایٹڈ پریس-نارک سینٹر کے مشترکہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ اس طبقے کے تقریباً نصف بالغ افراد چاہتے ہیں کہ حکومت سب سے پہلے مہنگی زندگی اور افراطِ زر کے مسئلے کو حل کرے۔سروے کے نتائج کے مطابق یہ شرح مجموعی امریکی آبادی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے، جہاں تقریباً ایک تہائی افراد مہنگائی اور مالی دباؤ کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مہنگائی کے خدشات کم کرنے اور ٹیرف پالیسیوں کے دفاع کے باوجود ایشیائی نژاد امریکی اس معاملے پر مطمئن دکھائی نہیں دیتے، حتیٰ کہ اس طبقے کے ریپبلکن ووٹرز میں بھی اخراجات اور قیمتوں پر تشویش نمایاں ہے۔سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں ایشیائی نژاد امریکیوں میں اخراجات کے حوالے سے فکر میں اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر کیلیفورنیا اور نیویارک جیسے مہنگے شہروں میں رہنے والے افراد رہائش، صحت کی سہولیات اور روزمرہ اشیا کی بڑھتی قیمتوں سے شدید دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔ کئی افراد نے بتایا کہ صحت کے اخراجات کے باعث ریٹائرمنٹ کے منصوبے مؤخر کرنا یا بیرونِ ملک منتقل ہونے پر غور کرنا پڑ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق صحت کی دیکھ بھال بھی اس طبقے کی بڑی ترجیح بن چکی ہے، جہاں 44 فیصد افراد چاہتے ہیں کہ حکومت آئندہ برس صحت کے شعبے پر توجہ دے۔ ساتھ ہی، حکومت کی جانب سے مسائل کے حل پر اعتماد میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ تقریباً 70 فیصد ایشیائی نژاد امریکیوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر کم یا بالکل اعتماد نہیں کہ حکومت اہم قومی مسائل پر خاطر خواہ پیش رفت کر پائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.