vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ممدانی نے جسٹ ہوم سپورٹیو ہاؤسنگ منصوبہ دوبارہ بحال کر دیا

0

نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے جسٹ ہوم سپورٹیو ہاؤسنگ منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے سابق میئرل انتظامیہ نے روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس منصوبے کے تحت برونکس میں واقع این وائی سی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز/جیکوبی کے کیمپس میں ایک غیر استعمال شدہ عمارت کو 100 فیصد سستے اور معاون رہائشی یونٹس میں تبدیل کیا جائے گا، جہاں 83 نئے اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔یہ منصوبہ خاص طور پر ایسے نیویارکرز کے لیے تیار کیا گیا ہے جو ماضی میں قید کا سامنا کر چکے ہیں اور شدید طبی مسائل سے دوچار ہیں۔ جسٹ ہوم کو سٹی کے جسٹس اِنوالوڈ سپورٹیو ہاؤسنگ پروگرام کے تحت سالانہ فنڈنگ فراہم کی جا رہی ہے، جس کا مقصد مستقل رہائش، صحت کی بہتر سہولیات اور دوبارہ جیل جانے کے امکانات میں کمی لانا ہے۔ فارچون سوسائٹی اس منصوبے میں ڈویلپر اور سروس فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر کام کرے گی۔میئر ممدانی نے کہا کہ جسٹ ہوم رہائش، صحت اور انصاف کو یکجا کرنے والا ایک منفرد منصوبہ ہے، جو ان نیویارکرز کو باعزت زندگی فراہم کرے گا جو اکثر سڑکوں یا ایمرجنسی رومز تک محدود رہتے ہیں۔ سٹی انتظامیہ کے مطابق، اسی پروگرام کے تحت جلد ایک نیا ریکویسٹ فار پروپوزلز بھی جاری کیا جائے گا، جس سے آئندہ برسوں میں انصاف سے وابستہ افراد کے لیے مجموعی طور پر 350 سے زائد سپورٹیو ہاؤسنگ یونٹس فراہم کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.