vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ممدانی نے ٹریشیا شیما مُورا کو نیویارک پارکس ڈیپارٹمنٹ کی کمشنر مقرر کر دیا

0

نیو یارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے ٹریشیا شیما مُورا کو نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف پارکس اینڈ ریکریئیشن کی نئی کمشنر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹریشیا شیما مُورا اس وقت مین ہیٹن بورو کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں اور انہیں شہر بھر میں بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں اور کمیونٹی کے ساتھ قریبی رابطے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے دوران ٹریشیا شیما مُورا نے 2024 میں اِن ووڈ ہِل پارک میں لگنے والی آگ کے دوران فوری اور مؤثر اقدامات کی قیادت کی، جبکہ ایسٹ ریور پارک کے پہلے مرحلے کی بحالی کا کام بھی انہی کی نگرانی میں مکمل ہوا۔ اس سے قبل انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی میں گورنمنٹ ریلیشنز کی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں اور کووِڈ 19 کے دوران بیس ہزار سے زائد طلبہ کے لیے ووٹ بائے میل مہم کی قیادت کی۔میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ شہر کے پارکس  جہاں خاندان، بچے اور محنت کش نیویارکرز سکون اور خوشی کے لمحات گزارتے ہیں۔ ان کے مطابق ٹریشیا شیما مُورا نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ کمیونٹیز کی آواز سنی اور عوامی خدمت کو ترجیح دی، اور ان کی قیادت میں پارکس ڈیپارٹمنٹ اس وژن کو مزید مضبوط کرے گا کہ نیو یارک ایک ایسا شہر ہو جسے لوگ صرف رہنے کے لیے نہیں بلکہ بھرپور انداز میں جینے کے لیے بھی قابلِ برداشت سمجھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.