vosa.tv
Voice of South Asia!

انڈونیشیا میں چھوٹا مسافر طیارہ حادثے کا شکار، 11 افراد ہلاک

0

انڈونیشیا میں ایک چھوٹا علاقائی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 مسافر اور 8 عملے کے ارکان شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ یوگیاکارتا سے مکاسر، جنوبی سولاویسی کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم ایئرپورٹ سے تقریباً 12 میل قبل ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ رابطہ ختم ہونے کے فوراً بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کا ملبہ ماروس ضلع کے پہاڑی علاقے لیانگ لیانگ میں دیکھا گیا ہے۔ حادثے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، جس میں 60 سے زائد اہلکار اور ماہرین حصہ لے رہے ہیں اور ملبے کی تلاش کا عمل جاری ہے۔انڈونیشیا کی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارہ مقررہ اپروچ پر نہیں تھا اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے اسے درست سمت میں آنے کی ہدایات دی تھیں، تاہم اس دوران رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد حادثے کی اطلاع ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.