vosa.tv
Voice of South Asia!

شکاگو کے تاجر کو 55 ملین ڈالر فراڈ کے جرم میں سزا

0

امریکی ریاست الی نوائے کے شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کو بینک فراڈ اور کورونا وبا کے دوران حکومتی امدادی پروگرام میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے جرم میں چھ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ایوانسٹن کے رہائشی 56 سالہ راہول شاہ نے مختلف جعلی اسکیموں کے ذریعے 55 ملین ڈالر سے زائد کے کمرشل قرضے اور کریڈٹ لائنز حاصل کیں، حالانکہ وہ ان کے اہل نہیں تھے۔ اس کے علاوہ کورونا وبا کے دوران پے چیک پروٹیکشن پروگرام کے تحت حکومتی امدادی رقوم حاصل کرنے کے لیے بھی جعلی درخواستیں جمع کروائی گئیں، جو امریکی اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کی ضمانت کے تحت دی جاتی تھیں۔استغاثہ کے مطابق راہول شاہ نے بینکوں کو جمع کرائی گئی دستاویزات میں جعلی بینک اسٹیٹمنٹس، بڑھا چڑھا کر دکھائی گئی بیلنس شیٹس اور جعلی آڈٹ رپورٹس پیش کیں، جن پر جعلی دستخط بھی شامل تھے۔ کورونا ریلیف قرض کے لیے کمپنی کے پے رول اخراجات کو بھی غلط طور پر زیادہ ظاہر کیا گیا اور جعلی آئی آر ایس دستاویزات استعمال کی گئیں، جبکہ بعض درخواستوں میں چوری شدہ شناختی معلومات شامل تھیں۔عدالت نے بتایا کہ جولائی 2025 میں راہول شاہ کو بینک فراڈ، مالیاتی اداروں کو جھوٹے بیانات دینے، منی لانڈرنگ اور شناختی فراڈ سمیت متعدد الزامات میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.