vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں چھوٹے کاروباروں کو ریلیف، میئر ممدانی کا ایگزیکٹو آرڈر جاری

0

نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے چھوٹے کاروباروں پر عائد فیسوں اور جرمانوں کا جامع جائزہ لینے اور انہیں کم کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد شہر میں کاروبار کرنے کے اخراجات کم کرنا اور ضوابط کو سادہ بنانا ہے، کیونکہ اس وقت چھوٹے کاروباروں کو چھ ہزار سے زائد قوانین اور قواعد کا سامنا ہے، جو کاروبار شروع کرنے یا اسے وسعت دینے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ایگزیکٹو آرڈر کے تحت نائب میئر برائے اقتصادی  اور سات شہری اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فیسوں اور سول جرمانوں کی مکمل فہرست تیار کریں، انہیں کم یا سادہ بنانے کے طریقے تجویز کریں اور آئندہ مہینوں میں پالیسی اصلاحات آگے بڑھائیں۔ میئر ممدانی نے یہ حکم نامہ بروکلین کے علاقے سائپرس ہلز میں ایک مقامی چھوٹے کاروبار کے کاؤنٹر پر دستخط کرتے ہوئے جاری کیا۔میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ نیویارک کی کہانی چھوٹے کاروباروں کے بغیر مکمل نہیں، لیکن طویل عرصے سے شہر نے انہی کاروباروں کے لیے دروازے کھولنا اور کھلے رکھنا مشکل بنا رکھا تھا۔ ان کے مطابق یہ ایگزیکٹو آرڈر اس روش کو ختم کرنے اور چھوٹے کاروباروں کو مالی ریلیف فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔حکم نامے کے مطابق متعلقہ اداروں کو 45 دن میں فیسوں اور جرمانوں کی فہرست بنا کر ان میں کمی کے امکانات کا جائزہ لینا ہوگا، 90 دن میں غیر ضروری فیسوں کے خاتمے کی نشاندہی کی جائے گی، جبکہ 180 دن کے اندر وہ فیسیں بھی سامنے لائی جائیں گی جن کے لیے قانون سازی درکار ہے۔ اس کے علاوہ ایک سال کے اندر کاروباری مالکان کے لیے ممکنہ ایمنسٹی اور ریلیف پروگرام پر رپورٹ بھی تیار کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.