نیوجرسی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی نژاد امریکی امام کی دعائیہ تقریب
نیوجرسی اسٹیٹ اسمبلی کے پیر، 12 جنوری 2026 کو منعقد ہونے والے ووٹنگ سیشن کا آغاز ایک خصوصی دعائیہ تقریب سے ہوا، جس کی قیادت پاکستانی نژاد امریکی امام سعید قریشی نے کی۔
12 جنوری 2026 کو منعقد ہونے والے اہم ریاستی اجلاس میں نیوجرسی کی معروف مسجد دارالاصلاح کے امام، امام سعید قریشی کو اس افتتاحی دعا کی سعادت حاصل ہوئی۔ انہوں نے اپنی دعا میں امن، باہمی احترام، انصاف اور عوامی خدمت کی توفیق کے لیے کلمات ادا کیے۔ اسمبلی کے ارکان اور اجلاس میں شریک دیگر معززین نے امام سعید قریشی کی موجودگی اور ان کے دعائیہ کلمات کو بین المذاہب ہم آہنگی اور امریکی معاشرے میں مسلم کمیونٹی کے مثبت کردار کی علامت قرار دیا۔ یہ موقع پاکستانی نژاد امریکی مسلمانوں کے لیے باعثِ فخر سمجھا جا رہا ہے، جو نہ صرف مذہبی بلکہ سماجی اور شہری سطح پر بھی اپنی شناخت مضبوط کر رہے ہیں۔ امام سعید قریشی کی جانب سے ریاستی اسمبلی میں دعا کی ادائیگی، امریکہ میں مذہبی آزادی کے فروغ کی ایک نمایاں مثال ہے۔