vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان کی جانب سے سعودی وزیرِ تجارت ماجد القصبی کو ہلالِ پاکستان سے نوازا گیا

0

سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے سعودی وزیرِ تجارت ماجد القصبی کو پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز ہلالِ پاکستان پیش کیا۔

یہ اعزاز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط، دیرینہ اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔یہ اعزاز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک باوقار تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ہلالِ پاکستان سعودی وزیرِ تجارت کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ، تجارتی تعاون کو وسعت دینے اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔اس موقع پر سفیر احمد فاروق اور وزیرِ تجارت ماجد القصبی کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے اور مستقبل میں مشترکہ معاشی مفادات کے لیے مل کر کام کرنے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں، اور آنے والے وقت میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.