vosa.tv
Voice of South Asia!

میساچیوسٹس: کیمبرج میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر عہدوں پر دونوں پاکستانی نژاد مسلمان کامیاب

0

 امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں دونوں عہدوں پر پاکستانی مسلمان کامیاب ہو گئے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی سنبل صدیقی سال 2026 اور 2027 کے لیے تیسری بار کیمبرج سٹی کی میئر منتخب ہوئیں جبکہ بورے والا سے تعلق رکھنے والے برہان عظیم کیمبرج سٹی کے کم عمر ترین ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے۔

 کراچی سے تعلق رکھنے والی سنبل صدیقی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور امریکا میں فعال سیاستدان بھی ہیں۔ وہ پہلی بار سال 2017 میں کیمبرج سٹی کونسل کے لیے منتخب ہوئیں۔ اس کے بعد وہ 2020 سے 2024 تک دو مرتبہ کیمبرج کی میئر رہ چکی ہیں۔ ریاست میساچوسٹس کی تاریخ میں سنبل صدیقی کیمبرج کی پہلی مسلمان میئر اور پہلی ایشیائی خاتون ہیں جو مسلسل تیسری بار اس منصب پر منتخب ہوئی ہیں۔پنجاب کے شہر بورے والا سے تعلق رکھنے والے پروفیسر منیر چوہدری کے صاحبزادے برہان عظیم ایم آئی ٹی یونیورسٹی بوسٹن سے انجینیئر ہیں۔ وہ اس سے قبل کیمبرج سٹی کی تاریخ کے کم عمر ترین کونسلر منتخب ہو چکے ہیں اور اب دوسری بار کونسلر منتخب ہونے کے بعد کم عمر ترین ڈپٹی میئر بن گئے ہیں۔ 37 سالہ سنبل صدیقی دو سال کی عمر میں جبکہ برہان عظیم کم عمری میں اپنے والدین کے ساتھ امریکا منتقل ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.