vosa.tv
Voice of South Asia!

سالٹ لیک سٹی میں ایل ڈی ایس چرچ کے باہر فائرنگ، دو افراد ہلاک، چھ زخمی

0

امریکی ریاست یوٹاہ کے شہر سالٹ لیک سٹی میں چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس (ایل ڈی ایس) کے ایک چیپل کے باہر فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب چرچ میں ایک جنازے کی تقریب جاری تھی۔سالٹ لیک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان گلین ملز کے مطابق پولیس کو مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کے فوراً بعد ریڈووڈ روڈ پر واقع چیپل میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جنازے کے دوران پارکنگ لاٹ میں جھگڑا ہوا جس کے بعد اچانک فائرنگ شروع ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے تین کی حالت نازک ہے جبکہ باقی تین کی حالت کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد تاحال کوئی مشتبہ شخص گرفتار نہیں ہو سکا اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ حکام یہ تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ فائرنگ میں ایک ملزم ملوث تھا یا ایک سے زیادہ افراد۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.