vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا نے 38 ممالک کے لیے ویزا بانڈ کی شرط مزید سخت کر دی

0

امریکی حکومت نے ویزا پالیسی میں توسیع کرتے ہوئے 38 ممالک کے شہریوں کے لیے وزیٹر ویزا حاصل کرنے پر قابلِ واپسی سکیورٹی بانڈ کی شرط عائد کر دی ہے، جس کے تحت بعض درخواست دہندگان کو 5 ہزار سے 15 ہزار ڈالر تک جمع کروانا ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نئی پالیسی 21 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔نئے قواعد کے تحت سیاحتی اور کاروباری مقاصد کے لیے بی ون اور بی ٹو ویزا کے درخواست گزاروں سے انٹرویو کے دوران قونصلر افسر بانڈ کی رقم طے کریں گے، تاہم بانڈ جمع کروانے سے ویزا ملنے کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بغیر قونصلر اجازت کے رقم جمع کروانے والوں کو ریفنڈ نہیں ملے گا۔اس توسیع کے بعد مزید 25 ممالک کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جن میں بنگلہ دیش، نیپال، نائجیریا، الجزائر، وینزویلا، کیوبا، یوگنڈا اور زمبابوے سمیت افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکا کے متعدد ممالک شامل ہیں۔ اس سے قبل یکم جنوری سے 13 ممالک پر یہ شرط لاگو کی جاچکی تھی۔محکمہ خارجہ کے مطابق بانڈ کے تحت ویزا حاصل کرنے والے افراد کو امریکا میں داخلے کے لیے صرف تین مخصوص ہوائی اڈوں، بوسٹن لوگن، جان ایف کینیڈی نیویارک اور واشنگٹن ڈلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کے ذریعے داخل ہونا ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ویزا شرائط کی خلاف ورزی اور غیرقانونی قیام کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.