نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے تین نئے ججز کی تقرری کا اعلان کیا ہے جن میں کیری فشر، نیٹلی بیروز اور آندریس کاساس شامل ہیں۔
یہ تقرریاں جنوری میں عوامی سماعت کے بعد باضابطہ طور پر منظور کی جائیں گی۔ میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے شہر میں انصاف، احتساب اور عوامی تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔میئر کے مطابق، نئے ججز کا تجربہ اور غیر جانبداری عدالتی نظام پر عوامی اعتماد بحال کرنے میں مدد دے گی۔ تینوں ججز نے اپنے کیریئر کا آغاز استغاثہ، عدالتی نظام اور عوامی خدمت سے کیا اور مختلف عدالتوں میں خدمات انجام دیں، جس سے انہیں فوجداری اور عدالتی معاملات کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔اس کے ساتھ ہی میئر ممدانی نے 9 موجودہ ججز کی دوبارہ تقرری کا بھی اعلان کیا، جن میں کریمنل کورٹ اور فیملی کورٹ کے ججز شامل ہیں۔ دوبارہ مقرر کیے گئے ججز نے کئی دہائیوں تک پراسیکیوشن، کریمنل ڈیفنس، لیگل ایڈ اور عدالتی خدمات میں کام کیا ہے۔میئر ممدانی نے کہا کہ ان تقرریوں اور توسیعات کا مقصد نیویارک کے پانچوں بورو میں ایک ایسا عدالتی نظام یقینی بنانا ہے جو منصفانہ فیصلے دے، عوام کے تحفظ کو مقدم رکھے اور قانون کی بالادستی کو مضبوط بنائے۔