vosa.tv
Voice of South Asia!

وینزویلا کی نئی قیادت کو ٹرمپ کی دھمکی، سخت انجام کا انتباہ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسے روڈریگز کو کھلی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے امریکا کی خواہشات کے مطابق کام نہ کیا تو انہیں سابق صدر نکولس مادورو سے بھی زیادہ سخت قیمت چکانا پڑے گی۔

ٹرمپ نے یہ بات امریکی جریدے دی اٹلانٹک کو ایک ٹیلی فون انٹرویو میں کہی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مادورو اس وقت نیویارک کی جیل میں ہیں اور اگر روڈریگز نے امریکی مداخلت کو تسلیم نہ کیا تو ان کا انجام اس سے بھی زیادہ سنگین ہو سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کے بعد اگر نئی قیادت مزاحمت کرتی رہی تو امریکا مزید اقدامات سے بھی گریز نہیں کرے گا۔انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ وینزویلا واحد ملک نہیں جہاں امریکا مداخلت کر سکتا ہے۔ انہوں نے گرین لینڈ کے حوالے سے بھی کہا کہ امریکا کو دفاعی وجوہات کی بنیاد پر اس کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ نے اس موقع پر قوم سازی اور حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے اپنے پرانے مؤقف سے ہٹتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کی موجودہ صورتحال میں کسی بھی قسم کی تبدیلی موجودہ حالات سے بہتر ہوگی۔واضح رہے کہ امریکی فوجی کارروائی کے بعد ڈیلسے روڈریگز کو عبوری صدر مقرر کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے فوری طور پر امریکی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا اپنے قدرتی وسائل کا دفاع کرے گا اور وہ کسی صورت نوآبادیاتی نظام کو قبول نہیں کریں گے۔ اس صورتحال کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.