vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ممدانی کا بڑا قدم، سٹی ہال میں آفس آف ماس انگیجمنٹ قائم

0

نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے میئرز آفس آف ماس انگیجمنٹ (OME) کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد شہری حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کے طریقۂ کار کو یکسر تبدیل کرنا ہے۔

اس نئے دفتر کے ذریعے سٹی ہال اور مختلف شہری اداروں میں عام نیویارکرز کی براہِ راست اور وسیع شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔میئر ممدانی نے اعلان کیا کہ تشا وان آوکن کو اس نئے دفتر کی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ تشا وان آوکن ممدانی کی انتخابی مہم کے دوران ایک تاریخی عوامی رابطہ مہم کی قیادت کر چکی ہیں، جس میں ایک لاکھ سے زائد رضاکار متحرک کیے گئے، تیس لاکھ سے زیادہ گھروں پر دستک دی گئی اور ساڑھے چار ملین سے زائد ووٹرز کو فون کالز کی گئیں۔ اب وہ یہی تجربہ سٹی حکومت میں بروئے کار لائیں گی۔میئر ممدانی کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے شہری حکومت صرف بااثر اور طاقتور طبقات کی آواز سنتی رہی ہے، جبکہ محنت کش نیویارکرز خود کو حکومتی عمل سے دور محسوس کرتے رہے۔ ان کے مطابق آفس آف ماس انگیجمنٹ اس صورتحال کو بدل دے گا اور سٹی ہال، کمیونٹی تنظیموں، مذہبی اداروں اور عام شہریوں کے درمیان مضبوط اور مسلسل رابطہ قائم کرے گا۔تشا وان آوکن نے کہا کہ بہت سے شہری حکومت میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ کہاں رجوع کریں، جس سے حکومتی صلاحیت محدود ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دفتر حکومت کو سادہ اور قابلِ فہم بنائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.