سعودی عرب میں پہلا اوورسیز ٹی ٹونٹی کرکٹ ایونٹ
سعودی عرب میں الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلا اوورسیز ٹی ٹونٹی کرکٹ ایونٹ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بحرین اور سعودی عرب کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کھیلے گئے۔
سعودی عرب میں الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پہلے اوورسیز ٹی ٹونٹی کرکٹ ایونٹ میں سعودی عرب اور بحرین کی دو دو ٹیموں نے شرکت کی جن کے درمیان سنسنی خیز مقابلے ہوئے جبکہ فائنل میچ JCA WARRiORS نے اپنے نام کر لیا اس موقعہ پر الجبیل کرکٹ ایسوسی کے صدر معاذ منیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پانے والا کھیل ہے اور اوورسیز ٹی ٹونٹی جیسے ایونٹس سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز سے منوانے کا موقعہ ملتا ہے تقسیم انعامات کی تقریب میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور میڈل تقسیم کیے گئے جبکہ ونر ٹیم کو چیمپین ٹرافی سے نوازا گیا۔