vosa.tv
Voice of South Asia!

آنکھیں بند کرنا نیند نہیں، صدر ٹرمپ نے وضاحت پیش کر دی

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی اجلاسوں میں سو جانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنی صحت کو “بالکل درست” قرار دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی صحت کے حوالے سے پھیلنے والے خدشات بے بنیاد ہیں اور وہ اس غیر ضروری جانچ پڑتال سے نالاں ہیں۔صدر ٹرمپ، جو 79 برس کی عمر میں امریکا کے سب سے معمر صدر ہیں، نے وضاحت کی کہ وائٹ ہاؤس اجلاسوں کے دوران آنکھیں بند ہونا سونے کے مترادف نہیں بلکہ آنکھوں کو آرام دینا یا پلک جھپکنا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات تصاویر اس لمحے لی جاتی ہیں جب وہ پلک جھپک رہے ہوتے ہیں، جسے غلط طور پر نیند سے تعبیر کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آنکھیں بند کرنا انہیں سکون دیتا ہے اور اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ اجلاس کے دوران سو رہے ہوتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ ان کی صحت “کامل” ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں پوری توانائی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.