vosa.tv
Voice of South Asia!

نئے سال کے آغاز پر امریکیوں کو مہنگی ہیلتھ انشورنس کا جھٹکا

0

 امریکا میں Affordable Care Act کے تحت دی جانے والی اضافی ٹیکس سبسڈیز کی مدت ختم ہونے کے بعد 2026 کے آغاز پر لاکھوں امریکیوں کو صحت انشورنس کے بھاری اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یہ سبسڈیز یکم جنوری کی رات ختم ہو گئیں، جس کے نتیجے میں وہ افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جو نہ ہی Medicaid یا Medicare کے اہل ہیں، جن میں فری لانسرز، چھوٹے کاروباری مالکان اور کسان شامل ہیں۔یہ سبسڈیز پہلی بار 2021 میں کورونا وبا کے دوران عارضی طور پر متعارف کرائی گئی تھیں اور بعد ازاں ان کی مدت میں توسیع کی گئی، تاہم 2026 سے قبل انہیں مستقل بنانے میں ناکامی رہی۔ غیر منافع بخش ادارے KFF کے مطابق، اوسطاً 20 ملین سے زائد سبسڈی حاصل کرنے والے افراد کے پریمیم انشورنس میں 2026 کے دوران 114 فیصد تک اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ بعض خاندانوں کے اخراجات دو سے تین گنا تک بڑھ گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق سبسڈیز کے خاتمے سے 2026 میں تقریباً 48 لاکھ افراد صحت انشورنس چھوڑ سکتے ہیں، خاص طور پر نوجوان اور نسبتاً صحت مند افراد۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ صحت کے بڑھتے اخراجات نے متوسط طبقے کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے اور وہ کانگریس سے فوری اور مستقل حل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.