vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ میڈیا کا شیئر ہولڈرز کو ڈیجیٹل ٹوکن دینے کا بڑا اعلان

0

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ نے اپنے شیئر ہولڈرز کو ڈیجیٹل ٹوکن دینے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق کمپنی کے مطابق اس مقصد کے لیے سنگاپور کی معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج Crypto.com کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے، جس کے تحت ہر مکمل شیئر کے بدلے ایک ڈیجیٹل ٹوکن فراہم کیا جائے گا۔اس اعلان کے بعد بدھ کے روز کمپنی کے شیئرز میں تقریباً پانچ فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ٹرمپ میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ٹوکن مستقبل قریب میں دستیاب ہوں گے اور سال کے دوران ٹوکن ہولڈرز کو مختلف مراعات، رعایتیں اور فوائد بھی دیے جائیں گے، جن کا تعلق کمپنی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل اور اس سے منسلک اسٹریمنگ سروس ٹروتھ پلس سے ہو گا۔ٹرمپ میڈیا کے سی ای او ڈیون نونیز کے مطابق Crypto.com کی بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ پہلا منفرد ٹوکن پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے لیے ریگولیٹری وضاحت کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ خود کرپٹو کرنسی کے بڑے حامی رہے ہیں اور اپنی دوسری مدتِ صدارت کے دوران امریکا کو دنیا کا “کرپٹو کیپیٹل” بنانے کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں۔حکومتی سطح پر کرپٹو کرنسی کے فروغ کے اقدامات سے Crypto.com سمیت کئی اداروں کو فائدہ پہنچا ہے، جبکہ ناقدین خبردار کرتے ہیں کہ ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری غیر مستحکم ہو سکتی ہے۔ اس کے باوجود ٹرمپ میڈیا حالیہ مہینوں میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور نئی سمت اختیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.